باتھ کے ٹب میں نیند کے مزے۔۔

پڑوسیوں کے گھر میں پانی چلا گیا۔۔۔۔
نارویجن شہر ٹرونڈھائم میں اس اتوار کی صبح ایک تیس سالہ نو جوان نہاتے وقت نیند کی آغوش میں چلا گیا۔ پتہ اس وقت چلا جب پڑوسیوں نے فون پر اسکے اپارٹمنٹ سے پانی لیک ہونی کی اطلاع دی جو کہ پڑوس کے چھ اپارٹمنٹس میں داخل ہو گیا تھا کیونکہ پانی کے ٹب میں سے پانی کی نکاسی بند تھی اور اسی ٹب میں نو جوان سو رہا تھا۔
پولیس اتوار کی صبح فوری طور پر جائے وقوعہ پہ پہنچی اور پتہ چلا کہ اس گھر سے پانی لیک نہیں ہو رہا بلکہ پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے پانی پڑوس کے گھروں میں داخل ہو گیا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں