پرویز مشرف کیس، خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف اپیل کی سماعت کیلئے عدالت عالیہ کافل بنچ تشکیل

پرویز مشرف کیس، خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف اپیل کی سماعت کیلئے عدالت عالیہ کافل بنچ تشکیل

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف کیس کی سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ کافل بنچ تشکیل دیدیا گیا ہے ،فل بنچ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف اپیل کی سماعت کرے گا۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف اپیل کی سماعت کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل دیدیا گیاہے ۔ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا تھا جس پر جسٹس مظاہر علی نقوی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ تشکیل دیدیا ہے ۔فل بنچ میں جسٹس امیربھٹی اورجسٹس چودھری مسعودجہانگیرشامل ہیں۔ فل بنچ سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف اپیل کی سماعت کرے گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں