ملازمت کے لیے سروے رپورٹ میں حصہ لیں

اردو فلک ڈاٹ نیٹ ) (urdufalak.net اور انٹر کلچرل وومن گروپ) IKKG) کے اشتراک سے ایک سروے رپورٹ ان خواتین کے لیے مرتب کی جا رہی ہے جنہیں ناروے میں ناو (NAV) یعنی ادارہء روزگار کی جانب سے پریکٹس ملنے کے باوجود ملازمت نہیں مل سکی۔ایسی تمام خواتین سے درخواست ہے کہ وہ اپنا نام اپنی ای میل کے ساتھ اس آئی ڈی پہ لکھ بھیجیں اور یہ بھی کہ
انہوں نے کس شعبے میں پریکٹس کی تھی اور انکی تعلیم اور تجربہ کتنا ہے۔تنظیم کو کم از کم ایسی تین سو خواتین کے نام وں کی ضرورت ہے تاکہ ان کے لیے وومن گروپ کی جانب سے درخواست تیار کر کے متعلقہ حکومتی ادارے کو پہنچاء کر خواتین کو انکی قابلیت کے مطابق ملازمت دلوائی جا سکے۔
تنظیم کی سربراہ غزالہ شاہین کے مطابق انہیں ایک نارویجن خاتون سیاستدان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر وہ ایسی تین سو خواتین جنہیں پریکٹس کے باوجود ملازمت نہیں ملی کے نام انہیں دیں گی انہیں مناسب تربیت کے بعد مستقل بنیادوں پہ ملازمت دلوائی جائے گی۔اس لیے اگر آپ کو مستقل ملازمت چاہیے تو اپنا نام اور ای میل اس ؤئی ڈی پہ بھیج دیں اور اگر آپ کسی اور ایسی خاتون کو جانتی یا جانتے ہیں تو انہیں اس خبر کا لنک بھیج دیں تاکہ وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Shazia Andleeb
Chief Editor
editor@urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں