پاکستان میں انتہائی سستی 4 لاکھ روپے کی الیکٹرک گاڑی آگئی

پاکستان میں انتہائی سستی 4 لاکھ روپے کی الیکٹرک گاڑی آگئی

پاکستانی آٹو موبل کمپنی ’دی کراﺅن گروپ‘ نے حال ہی میں اپنی گاڑیوں کے کچھ ماڈل متعارف کروائے۔ اس دوران گروپ کی طرف سے بتایا گیا کہ وہ ایک ایسی ماحول دوست گاڑی بھی متعارف کروانے جا رہے ہیں جو انتہائی سستی اور ہر ایک کی قوت خرید میں ہو گی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق گروپ نے جس ماحول دوست گاڑی کے متعلق بتایا ہے یہ ایک الیکٹرک کار ہے جس کی مبینہ طور پر قیمت صرف 4لاکھ روپے ہو گی۔ یہ دو دروازوں والی ہیچ بیک ہے جس میں دو لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔

اس وقت پاکستان میں موٹرسائیکلز اور رکشوں کی قیمتیں 2سے ساڑھے 5لاکھ کے درمیان ہیں چنانچہ ایسے میں چار لاکھ کی گاڑی واقعی کمپنی کے دعوے کے مطابق ہر شخص کی قوت خرید میں ہو گی۔ تاہم یہ گاڑی فی الحال مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ کمپنی کی طرف سے حال ہی میں مارکیٹ ٹیسٹنگ کی گئی ہے اور اپنی تین چار الیکٹرک گاڑیاں ڈسپلے کی گئی ہیں۔ کراﺅن گروپ کے چیئرمین محمد فرحان حنیف کا کہنا ہے کہ ”اس گاڑی پر سفر کی لاگت صرف سوا روپیہ فی کلومیٹر آئے گی۔ چنانچہ یہ پاکستان کی سستی ترین سواری ثابت ہو گی۔“

اپنا تبصرہ لکھیں