کراچی کے کاروباری شخص نے دریا دلی کا ریکارڈ بنا دیا، کورونا وائرس کے مفت علاج کے لیے پورا ہسپتال وقف کردیا

کراچی کے کاروباری شخص نے دریا دلی کا ریکارڈ بنا دیا، کورونا وائرس کے مفت علاج کے لیے پورا ہسپتال وقف کردیا

کراچی کی معروف کاروباری شخصیت نوید لاکھانی نے ایثار کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے حسین لاکھانی ہسپتال کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے مختص کر دیا۔ روزنامہ جسارت کے مطابق حسین لاکھانی ہسپتال کے چیئرمین نوید لاکھانی نے بلدیہ عظمیٰ کی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 50بستروں کے حسین لاکھانی ہسپتال کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔

نوید لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں وینٹی لیٹرز، انکیوبیٹرز اور دیگر آلات میسر ہیں۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولت دے سکیں۔نوید لاکھانی نے پریس کانفرنس کے دوران کاروباری طبقے سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور ان مشکل حالات میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں۔اس موقع پر سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی، چیئرمین حسین لاکھانی ٹرسٹ نوید لاکھانی، ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سلمیٰ کوثر نے آئسولیشن وارڈز کا دورہ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں