,راوالپنڈی اور اسلام آباد کے رہائشیوں کیلیئے تشویشناک خبر۔

اسلام و علیکم
پنجاب حکومت نے فاطمہ وویمن یونیورسٹی، کریسنٹ سکول، وغیرہ کو قرنطینہ بنایا ہے۔
جہاں پر ڈیرہ غازی خان سے لگ بھگ 200 کرونا وائرس کے مریضوں کو لایا جا رہا ہے۔
یہ سنٹرز راولپنڈی شہر کے مرکز میں بنائے جا رہے ہیں جہاں جی ایچ کیو، ڈسٹرکٹ کورٹس، کمشنر آفس اور انتہائی حساس اداروں کے آفس چند لمحوں کی مسافت پر ہیں۔
جبکہ پوری دنیا میں اس وبا کے لئے شہر سے دور مقامات پرقرنطینہ سینٹرز بنائے گئے۔
ان سنٹرز پر کام کرنے والے عملہ اور آنے جانے والے مریضوں سے یہ مرض خدانخواستہ راولپنڈی میں کسی بہت بڑی آفت کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔
اگر راولپنڈی میں یہ مرض پھیلا تو پھر اسلام آباد بھی اسکی لپیٹ آجائے گا۔ جہاں ریڈ زون اور سفارتی معاملات تعطل کا شکار ہو سکتے ہیں۔
پنجاب حکومت راولپنڈی کے مرکز میں ایسے سنٹرز کھولنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
تاکہ اہلیان راولپنڈی اور حساس ادارے اپنے فرائض بناء تعطل سرانجام دیتے رہیں۔
منجانب۔ اہلیان راولپنڈی

اپنا تبصرہ لکھیں