کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے یہ کام کیاجائے،پاکستان نے تجویز دے دی،سارک کی جانب سے بھرپور حمایت

کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے یہ کام کیاجائے،پاکستان نے تجویز دے دی،سارک کی جانب سے بھرپور حمایت

پاکستان نے کورونا وائرس سے مشترکہ طور پر نمٹنے کیلئے اقدامات کرنے کے حوالے سے سارک کے وزرائے صحت کی خصوصی کانفرنس کی تجویز دی ہے جس کی سارک نے بھرپور حمایت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور سارک کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی ہے جس میں دونوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، دفتر خارجہ کے مطابق دوران گفتگو ایسالا رووان ویراکونے پاکستان کی جانب سے وزرائے صحت کی ویڈیو کانفرنس کی تجویز کو سراہا۔اس دوران انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

گزشتہ ماہ کی 15 تاریخ کو بھارت نے کورونا وائرس کے حوالے سے سارک سربراہان کی ویڈیو کانفرنس کی میزبانی کی تھی اس وقت سے ہی پاکستان سارک کے وزرائے صحت کے اجلاس کی تجویز پر زور دے رہا تھا۔

اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت اور افغانستان کے علاوہ دیگر تمام ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے کووِڈ 19 کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تجویز پر قائم کردہ سارک فنڈ کے استعمال کے حوالے سے وضاحت بھی مانگی تھی اور یہ مطالبہ کررہا تھا کہ اسے سارک کے سیکریٹری جنرل کے اختیار میں ہونا چاہیئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں