کون یقین کرے گا…..!!

شبیرالدین اٹلی میلان
اٹلی کا ایک وفد جو صومالیہ جیسے غریب ملک میں تھا اس نے اپنے ملک اٹلی جانے سے انکار کردیا اور صومالیہ کی
حکومت سے درخواست کی کہ اسے وہیں مستقل قیام کی اجازت دی جائے __!

کون اعتبار کرے گا……..!!
صومالیہ کے وزیراعظم نے اپنا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد سکون اور خوش حالی کے لیے برطانیہ کو ہجرت کی _اس کا برطانیہ میں کرونا وائرس سے انتقال ہوگیا…!

کسے یقین آئے گا………!!
امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کے غیر قانونی مہاجرین کو امریکہ میں داخلے سے روکنے کے لیے دونوں ملکوں کے بیچ ایک دیوار کھینچی تھی…. آج امریکی غیر قانونی مہاجرین کو روکنے کے لیے میکسیکو اسی دیوار کا استعمال کررہا ہے……..!

کون یقین کرسکتا تھا…….!!
دو ماہ قبل اسپین اپنے یہاں مراقش کے راستے داخل ہونے والے غیر قانونی افریقی مہاجرین کی کشتیوں سے پریشان تھا… آج وہی کشتیاں اسپینی مہاجرین کو لے کر مراقش میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہیں..!

کسے یقین آئے گا……….!!
ایک طاقتور فوج، مضبوط اکانومی…. کی متحمل طاقتیں جو یہ کہتی تھیں کہ ہمیں کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا… آج خوف و ہراس میں مبتلا ہیں….!

کون سچ مانے گا………!!
مسجدیں مقفل ہیں اور اجتماعی نمازیں معطل ہیں.. لیکن ان ملکوں میں اذانیں دی جارہی ہیں جہاں یہ ممنوع تھیں….!

کون اعتبار کرے گا…..!!
وہائٹ ہاؤس میں قرآن کی تلاوت کی جائے گی جہاں اسے دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا… امریکی اور مغربی اخبارات اور مذہب بیزار ملکوں میں احادیث نبوی کی تفسیر و تشریح کی جائے گی….!

کون یقین کرے گا…….!!
ڈاکٹرز کرونا کا شکار ہوکر فوت ہوں گے اور مریض شفایاب ہوجائیں گے……..!

کون اعتبار کرے گا……..!!
جنگ جیتنے کے لیے فوجیں بھیجی جاتی تھیں… وہیں آج انھیں بچانے کے لیے محاذ جنگ سے الگ کیا جارہا ہے……!

کون یقین کرے گا….!!
جو ڈاکٹرز قدرتی طریقے سے علاج کے خلاف تھے وہی آج اپنی پیشہ ورانہ ناکامی کے بعد اس وبا کے علاج کے لیے قدرتی طریقہ علاج کی تلاش میں ہیں……!

اگر یہ تمام باتیں آج سے تین ماہ قبل کہی جاتیں تو ہم میں سے کوئی اس کا یقین نہ کرتا_

کہو: تعریف اس خدا کے لیے ہے ، جس نے تبدیل نہ ہونے والی چیزوں کو تبدیل کردیا….

کہو: اے خدا…! ہمارے لیے حالات بدل دے اور انھیں ہمارے لیے بہترین کردے…

کہو: اے خدا….! ہمارے دلوں کو بدل دے.. انھیں اپنے راستے کی طرف موڑ دے….

اُسی مالک الملک کے لیے تمام تعریفیں ہیں…

کہو: اے میرے مالک…! میں پناہ چاہتا ہوں نعمتوں کے بعد محرومی سے ، خوش حالی کے بعد بدحالی سے ، امیری کے بعد غریبی سے ، اور ایمان کے بعد کفر سے……..

کہو: اے مالک الملک…! تیری ذات سے ہماری امیدیں کبھی ختم نہ ہوں گی… یہ مصیبت کے بادل جلد چھٹ جائیں گے…. ان شاءاللہ‌ ہماری کیفیت بھی جلد ہی تبدیل ہوجائے گی….

اے ارحم الراحمین ! تو بڑا فیاض ہے اور تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں…. بس ہم پر رحم فرما…….!!

اذکروااللہ………………….

اپنا تبصرہ لکھیں