لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے صابن اور شیمپو سمیت دیگر اشیاءکو لمبے عرصے تک چلانے کے نسخے جانئے، پیسے بچائیں

لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے صابن اور شیمپو سمیت دیگر اشیاءکو لمبے عرصے تک چلانے کے نسخے جانئے، پیسے بچائیں

دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن ہے۔ ایسے میں گھروں میں صابن اور شیمپو وغیرہ کی قلت ایک عام بات ہے۔ اب ایک ماہر نے کچھ ایسے مشورے دے دیئے ہیں کہ آپ ان اشیاءکو زیادہ عرصے تک چلا سکتے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہر نے بتایا ہے کہ اگر آپ کا ہینڈ واش ختم ہو گیا ہے تو بوتل میں تھوڑا سا پانی ڈال دیں۔ اس طرح بوتل کے ساتھ لگا ہوا ہینڈ واش بھی پانی میں حل ہو کر باہر آ جائے گا اور آپ چند بار مزید ہاتھ دھو سکیں گے۔ صابن زیادہ عرصے تک چلانے کے لیے اسے استعمال کے بعد کسی خشک جگہ پر رکھیں تاکہ وہ اگلی بار استعمال ہونے سے پہلے اچھی طرح سوکھ جائے۔ اس طرح صابن زیادہ دیر تک چلے گا۔

شیمپو اور کنڈیشنر وغیرہ کی بوتلوں کو الٹا رکھیں تاکہ ان میں شیمپو اور کنڈیشنر پیندے میں جم کر ضائع نہ ہواور پورے کا پورا باہر نکل سکے۔ جب یہ ختم ہو جائیں تو ان کی بوتلوں میں بھی آپ تھوڑا سا پانی ڈال کر مزید چند بار استعمال کا شیمپو اور کنڈیشنر حاصل کر سکتے ہیں۔پرفیوم کو زیادہ عرصے تک چلانے اور اس کی خوشبو کو دیرپا بنانے کے لیے اس میں تھوڑی سی پٹرولیم جیلی ڈال دیں۔ اس کے بعد اب تھوڑی مقدار میں پروفیوم لگائیں گے تو اس کی خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہے گی۔ باڈی اور فیس کریموں کو نمی والی جگہ یا سورج کی روشنی میں کبھی بھی مت رکھیں۔ اس طرح یہ جلد خراب ہو سکتی ہیں۔ انہیں رکھنے کے لیے ٹھنڈی تاریک کپ بورڈ یا حتیٰ کہ فریج بہترین جگہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں