وبائی مرض کی وجہ سے ناروے کے تمام اسکولوں کے طلباء گھروں میں بیٹھ کر کمپیوٹر پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس طرح انکا تعلمی نقصان کچھ حد تک کم ہو گیا ہے تاہم اوسلو میں محکمہء ایجوکیشن کی سربراہ کا کہنا ہے کہ وہ والدین جو کہ مالی اور سماجی اعتبار سے بہتر ہیں اپنے بچوں کو گھر پر بہتر ماحول اور سہولیات دے رہے ہیں لیکن جن کے پاس وسائل کی کمی ہے انہیں مشکلات کا سامنا ہے اس طرح نارویجن اسکولوں میں جس طرح تمام طلباء کو یکساں سہولتیں مہیاء کی جاتی ہیں۔
میٹرو پولیٹن ہائی اسکول اوسلو کے ایک ماہر تعلیم اور محقق بودیل نے کہا کہیہ فرق عام طور سے بچوں کو حساب کا مضمون پڑھاتے وقت ذیادہ واضع ہو جاتا ہے جو کہ اسکول میں نہیں تھا لیکن کمپیوٹر پر پڑہانے کے دوران ذیادہ نمایاں ہے۔
NTB/UFN