تیل کی قیمتیں 20 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

تیل کی قیمتیں 20 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

برینٹ آئل کی قیمت 20سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ یورپی بینچ مارک برینٹ کم ہوکر 15 اعشاریہ 98 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے جو کہ 1999 کے بعد کم ترین سطح ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے آئل مارکیٹ بحران کا شکار ہے جب کہ روس اور سعودی کے درمیان بھی قیمتوں کی جنگ جاری تھی۔ ان دونوں کی جانب سے تیل کی پیداوار میں ایک کروڑ بیرلز یومیہ کمی کے باجود قیمتوں میں تاریخی کمی واقع ہوئی ہے۔ دریں اثناءایشیا میں اسٹاک مارکیٹ میں معتدل رجحان دیکھنے میں آیا جب کہ یورپی مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں