ناروے میں ایسے تمام پروگراموں فیسٹیولز اور میچز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ ملک بھر میں کوئی میلہ یا میچ یا کنسرٹ نہیں ہو گا۔یہ پابندی یکم ستمبر تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے یہ پابندی پندرہ جون تک تھی۔
اس بات کا اعلان وزیر صحت عابد راجہ نے کیا ہے۔انہوں نے کہا گو کہ یہ فیصلہ کرنا آسان نہیں ہے تا ہم یہ ایک ضروری فیصلہ ہے۔عابد راجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت محکمہء صھت کے ساتھ مل کر جو فیصلہ کر رہئی ہے اس کے دو حصے ہیں۔
نئے ترمیمی فیصلے کا پہلا حصہ پانچ سو سے ذائد افراد والی تقریبات سے متعلق ہے جبکہ دوسرا حصہ ان چھوٹی تقریبات سے متعلق ہے جن میں مہمانوں کی تعداد پانچ سو سے کم ہو گی۔اس کا اعلان اگلے ہفتے جمعرات تک کر دیا جائے گا۔
NTB/UFN