پچھلے دنوں ناروے میں جاپانی سفارت خانے میں جاپان کے بادشاہ کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی پس منظر رکھنے والے نارویجن اعجازالحق نے بھی اپنی اہلیہ رفعت سلطانہ کے ساتھ شرکت کی۔اعجا ز الحق کو جاپانی سفارت خانہ میں ہر سال تقریبات میں مدعو کیا جاتا ہے۔اعجازالحق جاپانی سفا رت خانے میں متعدد بار جاپانی آرٹ اوریگیمی اور پتنگ بازی کے حوالے سے اپنے فن کا مظاہرہ کر تے رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ اعجاز الحق نے حال ہی میں خود اپنا ہی پتنگ بازی کا اریکارڈ توڑ کر ایک ساتھ ایک ہزار پتنگیں فضاء میں اڑانے کا ریکارڈ قائم کیا اور اپنا نام ایک مرتبہ پھر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا۔
ناروے میں موجود جاپانی سفارت خانے کی تقریب میں اوسلو اور ناروے کے متعدد معزز شہریوں اور کاروباری اداروں کے سربراہوں کو مدعو کیا گیا تھا۔جنہوں نے اس موقع پر اپنی اپنی کمپنیوں کا تعارف کروایا اور اپنی جدید پراڈکٹس کے بارے میں مہمانوں کو بتایا۔اس موقع پر اعجاز الحق اور ان کی اہلیہ رفعت سلطانہ نے جاپانی سفارت کار اور ان کی اہلیہ کے ساتھ یادگار تصاویر بھی بنوائیں۔
source / urdufalak News desk