اردوفلک ڈاٹنیٹنیوز ڈیسک
گذشتہ شام آٹھ بجے وینسترے پارٹی سے تعلق رکھنے والی وزیربرائے انٹیگریشن اور صنعت گوری میلبی برائے نے آن
لائن میٹنگ کی جس میں تھوئین اسکول کے پرنسپل اور اوسلو کے دیگر اسکولوں کے اساتذہ نے شرکت کی۔وزیر صنعت و انٹیگریشن نے اس موقع پر کورونا وائرس سے اسکولوں میں پیش آنے والی صورتحال اور گھروں میں بذریعہ انٹر نیٹ کے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔جبکہ تھوئین اسکول کے پرنسپل نے ڈیجیٹل طریقہ تعلیم اور اساتذہ کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر ایک سو منتخب افراد موجود تھے جبکہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
وزیر صنعت و حرفت اور انٹیگریشن نے اس موقع پر ان بچوں کے بارے میں فکر مندی کا اظہار کیا جن کے خاندان اس وبائی مرض کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں اور جو زبان پر عبور نہ ہونے کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں۔انہوں نے ان متاثرہ بچوں کے لیے خاص طور سے اضافی پلان بنانے کی تجویز دی ہے۔
آج کی ایک تازہ رپورٹ میں وزیر انٹیگریشن نے اسکولوں کے بارے میں ایک آن لائن اخبار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔جس میں اسکولوں کے روزمرہ کے مسائل کا احاطہ کیا جائے گا۔
/UFN