موس شہر کامعروف ریگے ائرپورٹ برائے فروخت

وائرس کی وباء کی وجہ سے معروف ائیرپورٹ ریگے مالی خسارہ کا شکار ہو گیا ہے جسے اس کے مالکان نے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
یہ ائیرپورٹ یوتن فیّل پارٹنرز کمپنی کے مالکان نے سن دو ہزار سترہ میں خریدا تھا۔اس وقت سے اب تک یہ ائیر پورٹ مختلف مالیاتی مسائل کا شکار رہ چکا ہے تاہم وائرس کی وجہ سے اسے بدترین خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جوتن فیل پارٹنرز Jotunfjell Partners کی کمپنی کئی مالیاتی ادارے چلا رہی ہے،جن میں موس شہر کا یہ معروف ائیرپورٹ بھی شامل ہے اس خالی ائیرپورٹ کے سالانہ اخراجات سات سے آّٹھ ملین کراؤن ہے۔
اخبار داگ آویسن کے مطابق مالکان نے اس ائیرپورٹ کو فروخت کے لیے رکھ دیا ہے لیکن اس کے کوئی شئیر ہولڈرز نہیں ہیں کیونکہ یہ ائیرپورٹ ایک عرصہ سے بند پڑا تھا۔اس لیے ممکن ہے کہ ڈیفنس کمپنی یا ریگے ائیرپورٹ کی کمپنی ہی اسے خرید لے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں