ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر انتقال کرگیا، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

ہسپتال میں جگہ نہ ہونے کے باعث ڈاکٹر انتقال کرگیا، انتہائی افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے مریضوں کی بہتات کے باعث ایک ڈاکٹر کو ہسپتال میں جگہ نہ ملی اور وہ نمونیا کے باعث انتقال کرگیا۔

نمونیا کی وجہ سے انتقال کرنے والے ڈاکٹر اعجاز خواجہ کی بہو سحر جلال کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز خواجہ کو ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے کے باعث گھر بھجوادیا گیا تھا،  ان کے کورونا کے آخری 2 ٹیسٹ منفی آئے تھے اور ان کی موت نمونیا کے باعث ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی ایک ڈاکٹر ہسپتال میں وینٹی لیٹر نہ ملنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ گزشتہ دنوں ڈاکٹر فرقان کو ان کے اہلخانہ 2 گھنٹے تک مختلف ہسپتالوں میں لے کر پھرتے رہے تھے لیکن انہیں وینٹی لیٹر نہیں مل سکا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں