اسلام آباد میں نجی طیارے کے ٹائر سے سانپ لپٹ گیا ۔ سانپ کو طیارے کے اس قدر قریب دیکھ کر وہاں موجود عملہ شدید خوف کا شکار ہوگیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اس پریشان کن صورتحال پر سول ایوی ایشن کے حکام کو اطلاع کی گئی جس کے بعد ایوی ایشن کے اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر لاٹھیاں مار مار کر سانپ کو ہلاک کردیا اور اسے رن وے سے دور پھینک دیا۔اس دوران وہاں موجود کچھ اہلکار اپنے موبائل پر سانپ کی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔
سانپ مارنے کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کراچی کے لیے روانہ کردیاگیا۔