نارویجن ائیر لائن کی یورپین ممالک کی جانب پروازیں شروع

نارویجن ائیر لائنکی جانبسے اعلان کیا گیا ہے کہ بدھ ے روز سے یورپ کے کچھ ممالک کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔
ائیر لائن اس معاملے پر غور و فکر کر رہی ہے کہ کن ممالک کی پروازیں شروع کی جائیں۔یہ اطلاع نارویجین ائیر لائن نے اپنی ویب سائٹ اسمارٹ فلائٹ چوبیس میں دی۔
تاہم ڈائیریکٹر انفارمیشن Lasse Sandaker-Nielsen نیلسن نے ابھی تک ان ممالک کے ناموں کی فہرست جاری نہیں کی۔
تاہم وزارت خارجہ نے ابھی تک بیرون ملک سفر کے لیے اپنی پالیسی اور قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔جو لوگ بیرون ملک سفر کے لیے جائیں گے انہیں ناروے واپسی کے بعد لازمی قریطینہ میں دس روز گزارنے ہوں گے۔
NTB/UFN.

اپنا تبصرہ لکھیں