اوسلو کاؤنٹی میں پولیس نے ایک خط میں غیرت کے قتل جیسے جرائم کے تدارق کے لیے کزن میرج ایکٹ میں مزید توسیع کی تجویز پیش کی ہے
اس سلسلے میں پولیس نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کزن میرجز پر پابندی سے منفی سوشل کنٹرول،جبری شادیوں اور قریبی عزیزوں میں تشدد کے واقعات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ پولیس نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ قریبی عزیزوں اور کزن میرج کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے اچھی صحت کے مالک نہیں ہوتے۔
ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق سن انیس سو ستاسٹھ سے سن دو ہزار دس کے درمیانی ٹائم میں پیدا ہونے والے اکتالیس فیصد پاکستانی بچوں کے والدین آپس میں قریبی عزیز ہیں۔
NTB/UFN