نارویجن قومی اسمبلی میں پریس کی سو سالہ تاریخی تصویری نمائش

اس موسم گرماء میں نارویجن قومی اسمبلی میں قومی پریس کی خدمات اور سرگرمیوں پر مبنی ایک تصویری نمائش منعقد کی جائے گی۔اس نمائش میں پچھلے ایک صدی سن انیس ہزار بیس سے لے کر دو ہزار بیس کے دوران پریس کی کاروائیوں کی تصاویر نمائش میں رکھی جائیں گی۔نارویجن قومی اسمبلی کی پہلی خبر پریس میں سن اٹھارہ سو اکیس میں شائع کی گئی تھی۔
یہ سال قومی اسمبلی سے پریس کوریج کے سو سالہ جشن کا سال بھی بن گیا ہے۔قومی اسمبلی سے پریس کوریج کرنے والیصحافیوں کی ایک علیحدہ تنظیم ہے جس کا نام پارلیمنٹ پریس آفس ہے۔ سن انیس سو بیس 1920 میں صحافیوں کی ایک علیحدہ تنظیم بنائی گئی تھی جس میں آج پچاس سے ذیادہ میڈیا کے ادارے ممبران ہیں۔
اس نمائش کا مقصد پریس میں صحافیوں کی خدمات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ صحافت کی آزادی کو اجاگر کرنا بھی ہے۔پریس کی آزادی صحافت کا بنیادی حق ہے اور جمہوریٹ کی لازمی شرط بھی ہے۔یہ دونوں پریس شہریوں اور سیاستدانوں کے لیے اہم ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں