نارویجن بارڈر پر آمدو رفت میں اضافہ

پچھلے ہفتے سے ناروے کے بارڈر واقع سوینے سنڈ Svine Sund میں ٹریفک میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پولیس اور ملٹری کی چیکنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
نارویجن حکومت میں وبائی مرض کے سلسلے میں پابندی والے افراد سے پابندیان ہٹائی جا رہی ہیں جن کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔تا ہم اب تک بارڈر پہ آنے والے ستانوے افراد کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ بات امیگریشن سیکشن آفیسر میریتے بیک Meretey Bekk نے اخبار داگ بلادے سے گفتگو کے دوران بتائی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس اس وقت بہت جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے اور واپس کیے جانے والے شہریوں میں سویڈش اور مشرقی یورپ سے آنے والے افراد شامل ہیں۔پچھلے ہفتے بارڈر سے ایک سو پچاس افارد کو واپس بھیجا گیا تھا۔
ین لینڈ پولیس آفیسر جان ایرک کا کہنا ہے کہ اس وقت ناروے میں داخل ہونے والے افراد کی تعدادمیں اضافہ ہو رہا ہے اسی لیے پورے موسم سرماء میں بارڈر پولیس کی نفری بڑھا دی جائے گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں