میں ان پاکستانیوں کو خطرناک ڈرامائی صورتحال میں بہادری کے مظاہرے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
نارویجن وزیر تجارت ایسلین نیبو کا خراج تحسین
گزشتہ دنون بیرم کی مسجد النورمیں دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنانے اور بہادری سے دہشت گرد کا مقابلہ کرنے والے دو پاکستانیوں محمد رفیق اور محمد اقبال کو نارویجن حکومت نے بہادری کے اعزازات سے نوازا۔یہ تمغے نارویجن وزیر تجارت ایسلین نی بو نے دونوں پاکستانی نثراد بزرگوں کو انکے بہادری کے ساتھ مظاہرہ کرنے پر عطاء کیے۔محمد رفیق کو گولڈ میڈل آف آنرجبکہ محمد اقبال کو سلور نوبل میڈل سے نوازا گیا۔
مسجد النور میں ایک اصلحہ بردار دہشت گرد کے داخل ہونے پر مسجد میں نماز ادا کرنے والے محمد رفیق نے اسے ٹوکری کی مدد سے قابو پا کر اسکی کوشش ناکام بنا دی جبکہ وہاں موجود محمد اقبال نے بھی انکا ساتھ دے کر دہشت گردی کو ناکام بنانے میں اہم کردار دا کیا۔
محمد رفیق اور محمد اقبال ایک خوفناک ڈرامائی سورتحال میں گھر گئے تھے جسکا مقابلہ انہوں نے نہائیت بہادری سے کیا۔انکی بہادری اور ہشیاری سے یہ خوفناک صورتحال ٹل گئی جو کہ اس سے بدتر ہو سکتی تھی۔میں انکی اس کوشش پر انکا شکریہ ادا کر تا ہوں۔
یہ بیان وزیر تجارت ایسلین نی بو نے اعزاز نوازنے کی تقریب میں اپنی تقریر کے دوران دونوں پاکستانیوں کو خراج تحسین دیتے ہوئے دیا۔یہ تقریب اوسلو میں منگل کے روز منعقد ہوئی۔
NTB/UFN