سویڈن میں نارویجنوں کی بڑی تعدادچھٹیاں‌گزارنے کے لیے موجود

دالس لینڈ اور سترومستاد مرچنٹ ایسو سی ایشن نے کہا ہے کہ ان دنو ں سویڈن میں نارویجن افراد کی بڑی تعداد دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نارویجنوں کاکہنا ہے کہ انہیں اس قدر ذیادہ چھٹیاں ملی ہیں کہ وہ آرام سے دس دن اپنے گھروں میں قرنطینہ میں گزار سکتے ہیں۔ یہ نارویجن سویڈن میں واقع اپنے اپنے ہالیڈے ہومز میں چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔جبکہ نارویجن حکومت نے صرف گوٹ لینڈ جزیرے میں نارویجنوں کو جانے کی اجازت دی ہے کیونکہ اسے وبائی مرض سے کسی حد تک محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نارویجن حکومت نے آئس لینڈ، گرین لینڈ،ڈنمارک، فیرو لینڈ اور سویڈش جزیرے گوٹ لینڈ کو وبائی مرض سے کسی حد تک محفوظ قرار دایا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں