ایک تیس سالہ شخص کو ذاتی وجوہات کی بناء پر سویڈن میں شاپنگ کرنے اور قرنطینہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر پندرہ ہزار کراؤن کا جرمانے کی سزا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے اس شخص کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا جس کی شکائیت پولیس کو ملی کہ وہ دو روز پہلے سویڈن شاپنگ کے لیے گیا تھا۔اس شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے تھونسبرگ کے شاپنگ سینٹر میں اپنی ذاتی شاپنگ کی تھی۔مگر اس نے جرمانے کی ادائیگی سے انکار کر دیا،
NTB/UFN