ایک چونتیس سالہ افغانی پس منظر رکھنے والا شخص اپنے دو بچوں کو اپنی سابقہ بیوی سے چھین کر پاکستان چھوڑ آیا۔یہ دونوں بچے ناروے میں پیدا ہوئے تھے۔مجرم نے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنے بچوں کو وعدے کے مطابق اپنی بوڑھی ماں سے ملوانے لے گیا تھا۔لیکن ھر وہ انہیں واپس نہیں لایا جس پر عدالت نے اسے دو سال قید کی سزاء سنا دی۔
مجرم کی بیوی نے بتایا کہ اس نے انے بچوں کو گذشتہ دو برس سے نہیں دیکھا اور نہ ہی ان سے اسکی بات کروائی گئی ہے۔بیس سالہ افغان عورت نے کہا کہ اسکی زندگی کو اسکے سابقہ شوہر سے خطرہ ہے۔اگر وہ پاکستان اپنے بچوں سے ملنے گئی تو وہ محفوظ نہیں۔جبکہ اسکے سابقہ شوہر کے رشتہ داروں اسے کہا ہے کہ وہ اسی صورت میں اپنے بچوں سے مل سکتی ہے اگر وہ پاکستان جائے اور اپنے سابقہ شوہر سے دوبارہ رشادی کر لے۔
مجرم نے عدالت میں اپنی سزاء کم کرنے کی درخواست دی جس پر عدالت نے اسکی سزاء دو سال سے بڑھا کر اڑھائی سال کر دی۔
NTB/UFN