کورونا وائرس پکڑنے والے کتے بھی میدان میں آگئے

کورونا وائرس پکڑنے والے کتے بھی میدان میں آگئے

فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے ایئرپورٹ کے بعد اب لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پر بھی کورونا وائرس پکڑنے والے کتے تعینات کر دیئے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق ان کتوں کو کورونا وائرس کے مریضوں کو سونگھ کر وائرس کی تشخیص کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ جس شخص کو کورونا وائرس لاحق ہو اس کے جسم سے ایک خاص قسم کی بو آتی ہے جسے یہ کتے بخوبی شناخت کر سکتے ہیں۔

فن لینڈ میں ان کتوں کو ایک ادارے ’وائزنوز‘ کے ماہرین نے تربیت دی تھی جن کے ساتھ ہیلسنکی یونیورسٹی کی ویٹرنری فیکلٹی کی پروفیسر اینا ہیلم بورک مین بھی شامل تھیں جبکہ ہیتھروایئرپورٹ پر تجربات میں شامل کیے گئے کتوں کو برطانیہ کی تنظیم ’میڈیکل ڈی ٹیکشن ڈاگز‘ کے ماہرین نے تربیت دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جب کتے کسی مسافر میں کورونا وائرس کی تصدیق کریں گے، اسے فوری طور پر قرنطینہ میں بھیج دیا جائے گا اور اس کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ کتے نے درست تصدیق کی یا نہیں۔ سونگھنے کے لیے ان کتوں کو مسافروں کے پاس نہیں بھیجا جاتا بلکہ مسافروں کے جسم پر وائپ پھیرا جاتا ہے اور الگ کمرے میں موجود کتوں کے سامنے پڑے ایک کپ میں اس وائپ کو پھینک دیا جاتا ہے، جسے یہ کتے سونگھتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد کتوں کو سنبھالنے والوں کو بیماری سے بچانا بھی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں