اوسلو میں جرنلسٹ کے مضمون میں طلباء کی تعلیمی سیٹوں کا کوٹہ خالی

اوسلو میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء میں جرنلزم کے مضمون میں طلباء عدم دلچسپی دکھا رہے ہیں۔اسکے بجائے ذیادہ تر طلباء میڈیسن کے مضامین کو ترجیح دیتے ہیں۔یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس صورتحال کو یونیورسٹی کے سینیر لیکچرر نے نوٹ کیا اور انہوں نے بتایا کہ ہم نے اس کوٹہ کو پر کرنے کی کوشش کی ہے۔یونیورسٹی کے پروفیسر کنوت آنردش کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یونیورسٹی اس مضمون کے بارے میں طلباء میں ٹھیک سے تعارف نہیں کروا سکی۔
نارویجن ٹی وی ٹو کے سینیئر صحافی زمان نے کہا کہ طلباء میڈیسن جیسا محفوظ مضمون پڑھنا چاہتے ہیں۔اب حالات تبدیل ہو رہے ہیں اور صحافت کے شعبے میں اور کئی رول ماڈل ہیں جنہیں طلباء کے سامنے رکھا جا سکتا ہے تاکہ وہ اس شعبہ کا انتخاب کریں۔ انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ غیر ملکی پس منظر رکھنے والے صحٓفیوں کے لیے اس شعبے میں چیلنجز ہیں۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں فائدے بھی بہت ہیں۔
میں ایک اردو اسپیکنگ جرنلسٹ ہوں اور میری پہنچ وہاں تک ہے جہاں عام صحافیوں کی نہیں ہے۔اس لیے کہ میرا پس منظر ملٹی کلچرل ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں