اس ویک اینڈ یعنی اکتوبر کے پہلے ہفتے اور اتوار کے دن محکمہء موسمیات نے زرد موسم کی پیشن گوئی کی ہے۔اتوار کے روز مگربی آگدر،ویسٹ فولڈ اور ٹیلی مارک میں تیز بارشیں جبکہ روگے لینڈ اور ہورڈے لینڈ میں تیز طوفانی ہوائیں چلیں گی۔
ٹویٹر پر ماہرین موسمایت نے پیشن گوئی کی ہے کہ اس ویک اینڈ پر مشرقی اور مغربی ناروے میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
روگے لینڈ اور ہورڈے لینڈ میں طوفانی ہواؤں کی رفتار تیس سے چالیس میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہو سکتی ہے۔
NTB/UFN