موٹروے کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم عابد ملہی نے دوران تفتیش اقرار جرم کر لیا۔اسے 33روز بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
نجی چینل 92 نیوز کے مطابق موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی نے دوران تفتیش اپنا جرم قبول کر لیاہے۔ پولیس حکام کی جانب سے ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ اور پولی گرافک ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ متاثرہ خاتون کی کار سے ملنے والا ڈی این اے سیمپل پہلے ہی ملزم عابد ملہی سے میچ کر چکا ہے۔
خیال رہے کہ ملزم عابد علی کو پیر کی شام کو سی آئی اے لاہور نے مانگا منڈی سے اس کے والد کے گھر سے گرفتارکیا ہے۔ ایس ایس پی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے کچھ روز قبل اپنے سسرال تاندلیانوالہ میں ہونے کی اطلاع تھی ، جب پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزم اپنے والد کے گھر مانگا منڈی روپوش ہوگیاجہاں سے اس کو گرفتارکیا گیا ہے۔