اوسلو کے مرکزی علاقہ برو گھاتہ میں ایک پچیس سالہ عورت نے ایک انتیس سالہ شخص پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ حملہ آور عورت نے مرد پر اس کے چہرے اور گردن پر کئی وار کیے۔لیکن اس آدمی کے جسم پر بہت ذیادہ زخم نہیں آئے کیونکہ موقع پر موجود لوگوں نے مداخلت کر کے اسے مزید زخمی ہونے سے بچا لیا تھا۔
اس عورت کو قاتلانہ حملہ کے الزام میں اور عوامی مقام پر چاقو لے کر گھومنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم اس شخص کے زخم تشویشناک نہیں تھے۔
دونوں کا تعلق صوبی ویکن سے ہے۔یہ کیس کی سماعت جنوری سے شروع ہوئی تھی۔
NTB/UFN