ماؤد اینجلیکا بہن کو اس سال تارا ایوارڈ برائے سال دو ہزار بیس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ شہزادی مارتھا لوئیس اور آری بہن کی بیٹی ماؤد ایجلیکا کو میگزین تارہ کی طرف سے اس سال کے آغاز میں سال کی بہادر لڑکی کے طورر پہ منتخب کیا گیا تھا۔
نارویجن روزنامہ وی جی کے مطابق شہزادی کو یہ اوارڈ اس کے والد آنجہانی آری بہن کے جنازہ پر تقریر کی وجہ سے دیا گیا تھا۔جبکہ شہزادی مارتھا کا کہنا ہے کہ شہزادی ماؤد اپنے آس پاس کے کمزور اور ضرورتمند لوگوں کے لیے اندھیرے میں امید کی روشنی بن کر چمکتی ہے۔
سوشل میڈیا انسٹا گرام پر مارتھا لوئیس نے اس سیوارڈ کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔
شہزادی ماؤد نے اپنی تقریر میں کہا کہ جو لوگ زہنی مسائل کا شکار ہیں انہیں کسی کی مدد للینے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
NTB/UFN