نوجوانوں میں بھنگ کے استعمال میں اضافہ

پچھلے دس برسوں میں نو جوانوں میں بھنگ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ نوجوانوں کے اس گروپ کی عمریں پندرہ اور سولہ برس کے لگ بھگ ہیں۔
پچھلے دس برسوں سے نو جوانوں میں بھنگ کے استعمال میں کمی تھی جبکہ بہت کم لوگ اس کے نقصان دہ ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔
پچھلے دس برسوں کی تحقیقی سے یہ ثابت ہوا ہے کہ نو جوانوں میں بھنگ کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔یہ بات قومی ادارہ برائے انسداد نشہ اور تمباکو کی سینئیر محقق ایلن کرستین نے نارویجن خبر رسان ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا اس کے ذیادہ استعمال کی ایک وجہ ی بھی ہو سکتی ہے کہ سوشل میڈیا کے پروگراموں میں نشہ کے بارے میں بہت گفتگو کی جاتی ہے۔ یہ نشہ جس قدر کم عمری میں کیا جاتا ہے اس سے اسی قدر ذیادہ نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔ پندرہ سولہ برس کی عمر میں بچوں کا دماغ ابھی بڑھ رہا ہوتا ہے اس لیے نشہ میں شامل مضر کیمیکل دماغ کی نشو نماء پر برا اثر ڈالتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں