خدامین و زائرین سے امسال عرس تقاریب میں شرکت نہ کرنے کی اپیل 

پولس محکمہ نے عرس میدان کا معائنہ کیا
 
خلدآباد : ۱۸؍ اکتوبر کمیٹی خدامین درگاہ جات حد کلاں خلدآباد نے آج خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں اس ماہ ۲۲؍ اکتوبر سے شروع ہونے والے ۷۳۴؍ سالہ عرس تقاریب او رحکومت کے جاری کردہ احکامات نیز ضلع کلکٹر کے مکتوب و پولس انسپکٹر کی سابق میں لی گئی میٹنگ کے تعلق سے مفصل گفتگو کی گئی۔ میٹنگ میں ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ کوڈ ۱۹؍ کرونا (Covid 19 Corona) کی وجہ سے ملک و ریاست کے حالات خراب ہیں حکومت نے اس تعلق سے سخت ہدایات جاری کی ہیں اب تک حکومت نے مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت نہیں دی ہے لہٰذا تمام نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے عرس تقاریب حضرت زرزری زر بخش ؒ و جشن عید میلادالنبی ﷺ تقاریب نہیں منائی جائے گی۔ لہٰذا خدامین و تمام زائرین سے شرکت نہ کرنے کی اپیل درگاہ کمیٹی نے کی ہے اور تمام سے تعاون کرنے کی گذارش کی ہے۔ عرس میدان میں ۲۲؍ اکتوبر تا ۳۰؍ اکتوبر تک دکانیں نہیں لگائی جائے گی یہ بھی میٹنگ میں طئے ہوا اس تعلق سے پولس محکمہ کے انسپکٹر سیتارام مہترے نے تمام ذمہ داران کے ہمراہ معائنہ کیا پولس انسپکٹر نے تمام دکانداروں سے اپیل کی کہ ۲۲؍ اکتوبر سے ۳۰؍ اکتوبر تک دکانیں نہ لگائیں ورنہ کاروائی کی جائے گی پولس بندوبست سخت رکھا جائے گا۔ درگاہ کمیٹی میٹنگ کی صدارت فضیلت احمد (صدر درگاہ کمیٹی )نے کی اس میں سینئر خادم محمد یوسف محمد اسحاق (نائب صدر )‘ محمد نعیم (نائب صدر)‘ اراکین ایڈوکیٹ قیصرالدین (لیگل ایڈوائزر)‘ صالح محمد ولی محمد (سینئر رکن)‘ حاجی منہاج الدین مجیب الدین (رکن )‘ ضیائوالدین شجاع الدین (رکن) وغیرہ موجود تھے آخر میں معین الدین شرف الدین سیکریٹری درگاہ کمیٹی نے شکریہ ادا کیااور تمام سے تعاون کی اپیل کی عرس میدان معائنہ کے وقت اراکین کے علاوہ پروفیسر شیخ حُسن الدین ‘ شرف الدین محمد رمضانی (صدر کمیٹی حد خورد)‘ منیب الدین مجیب الدین (سابق صدر درگاہ کمیٹی نیز کونسلر)‘ موجود تھے۔


Vedleggsområde
اپنا تبصرہ لکھیں