ناروے کی مقامی کاؤنٹیز نے اس بات پر غور کیا ہے کہ نئے سال کے موقع پر کس طرح حفاظتی اقدامات کے ساتھ آتش بازی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے لیکن تمام کاؤنٹیز اور شہری آبادی کے محکمہء ماحولیات اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ آتش بازی کے دوران حفظان صحت کے اقدامات پر عمل کرنا ممکن نہیں جس کی وجہ سے وباء کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہو سکتا ہے لہٰذا نئے سال کے موقع پر آتش بازی نہیں ہو گی۔
شہری آبادی کے محکمہء ماحولیات کے ڈائیریکٹر رچرڈ کونگسٹن کے مطابق یہ بات ہے تو افسوسناک لیکن اس وقت یہی سب سے بہتر ہے۔کاؤنٹی اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ان حالات میں کس طرح اس وقت نئے سال کا استقبال اس طرح کیا جائے جو کہ وبائی کنٹرول کے مطابق ہو۔
محمہء ماحولیات کے مطابق اس سال پانچ ملین کراؤن کی رقم نئے سال کے استقبال اور حفاظتی اقدامات کے لیے مخصوص کی گئی تھی۔
UFN/NTB