صوبائی دارالحکومت کے علاقہ گلشن راوی میں شہری کے گھر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 100 کبوتر چوری ہوگئے،واقعہ کی کلوزڈ سرکل فوٹیج (سی سی ٹی وی)بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
شہری عقیل کے مطابق اس نے تمام کبوتر بیرون ملک سے منگوائے تھے،کبوتروں کی مالیت 70 لاکھ سے زائد ہے، ملزم کی شناخت ہونے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی ۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چور کو دیوار پھلانگ کرچھت پر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،جس کے بعد وہ تالہ توڑ کر کبوتر چوری کر کے فرار ہو جاتا ہے ۔
شہری عقیل کا کہنا تہے کہ ملزم لگاتار تین سے چار دن چوری کی واردات کرتا رہا ،جب کبوتروں کی تعداد کم معلوم ہوئی تو چھت پر سی سی ٹی کیمرے لگائے ۔