نارویجن پولیس کے سربراہ کے ایک بیان کے طابق پچھلے چار برسوں میں ہونے والے حادثات جو کہ ذہنی اور نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے رونماء ہوئے ان میں اب دوگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سوموار کو ہونے والی پریس کانفرنس میں پولیس ڈائیریکٹر نے اس مسلہء کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے بتایا کہ نفسیاتی دباؤکی وجہ سے ہونے والی وارداتوں میں جانی نقصانات میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہر انسداد تشدد تھونے نے بتایا کہ ان تشدد کے واقعات میں تشدد کرنے والا فرد راستوں میں غیر متعلقہ انجان لوگوں اور اپنے قریبی حلقوں میں پائے جانے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔
نشہ کی لت، گھریلو مسائل اور بیروزگاری کی وجہ سے بھی تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تاہم پولیس نے یہ مفروضے مختلف کیسز کی روشنی میں بنائے ہیں جن پر کوئی تحقیق نہیں ہوئی اس لیے یہ غیر مصدقہ ہیں۔قتل اور اقدام قتل کی تمام وارداتوں کو نفسیاتی مسائل سے نہیں جوڑا جا سکتا۔