ناروے کے بادشاہ کنگ ہیرالڈ کی سالگرہ اکیس فروری کو منائی جائے گی۔سا لگرہ کی تقریب اتوار کے روز ان کے محل میں منائی جائے گی۔ شاہ ہیرالڈ آجکل اپنے گھٹنے کے آپریشن کی وجہ سے اپنی سفارتی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے اور ڈاکٹروں نے انکی چھٹی میں ایک ہفتہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔ نارویجن بادشاہ آجکل Kongsseteren نرسنگ ہوم میں مقیم ہیں جہاں انکی فزیو تھراپی کی جا رہی ہے۔
انتیس جنوری کو کنگ ہیرالڈ کو گھٹنے کے درد کی وجہ سے رکس ہسپتال اوسلو میں داخل کروا دیا گیا۔جہاں انکی کامیاب سرجری کی گئی۔ انکی چھٹی کے دوران ولیعہد شہزادہ ہاکون انکی جگہ انکے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے پہلے ناروے کے بادشاہ ہارٹ سرجری کی وجہ سے چھٹی پر تھے۔
NTB/UFN