برطانوی حکومت نے بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کیلئے یہ لازم قرار دے دیا ہے کہ وہ تحریری طور پر وجہ بیان کریں گے جس کے بعد انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
برطانوی حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا یہ نیا ضابطہ پیر سے نافذ العمل ہوجائے گا۔ 8 مارچ سے بیرون ملک جانے والے افراد کو ایئر پورٹ پر ایک فارم دیا جائے گا جس میں وہ بتائے گا کہ وہ برطانیہ سے باہر کیوں جا رہا ہے۔
فارم میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ آپ تعلیم کے لیے ، ہیلتھ ، فوتگی ، خیراتی کام کے لئے سفر کر سکتے ہیں لیکن بغیر کسی وجہ سے آپ ایک ملک سے دوسرے ملک نہیں جاسکتے۔ اگر کوئی بھی شخص صحیح معلومات نہیں دے گا تو اسے 200 پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔ یہ قانون اس لیے متعارف کیا گیا ہے تاکہ لاک ڈاون کی سختیوں پر زیادہ سے زیادہ عمل کیا جا سکے۔