جمعرات کے روز سویڈژ پارلیمنٹ میں پناہ گزینوں کو ملک میں عارضی طور پر قانونی رہاشی اجزت نامہ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس تجویز کا اطلاق ان پناہ گزینوں پرہو گا جو کہ سن دو ہزار سولہ سے سویڈن میں رہائشی وزہ ملنے کی منتظر ہیں۔
یہ عارضی اجازت نامہ مہاجرین کے لیے نام نہاد بندوبست ثابت ہو گا۔سویڈش وزیر انصاف مورگن جانسن کے مطابق یہ قانون دوسرے یورپین ممالک کے قوانین جیسا ہو گا لیکن حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ وہ پھر کہیں سن دو ہزار پندرہ والی صورتحال سے دوچار نہ ہو جائے جب حکومت نے ڈیڑھ لاکھ سے ذائد پناہ گزینوں کو ملک میں رہائش کی اجازت دی تھی۔
پارٹی رہنماء جمی آکسیئن کا کہنا ہے کہ اسکی پارٹی پارلیمانی انتخابات کے بعد قانون میں تبدیلی کے لیے لڑے گی۔جبکہ مورگن کے خیال میں یہ تجویز پارلیمنٹ میں اکثریت کی حمائیت سے منظور ہونے کا امکان ہے۔
NTB/UFN