پارلیمنٹ اجلاس میں لیبر پارٹی کے لیڈر یونس گہر نے حکومت کے لاک ڈاؤن پر سے پابندیاں ہٹانے کے اقدام پر ایک سوال اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی صورتحال میں لاک داؤن کھولنے جا رہی ہے جبکہ جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی ترسیل بھی روی جا رہی ہے اس کے کیا نتائج مرتب ہوں گے؟
انہوں نے نارویجن پارلیمنٹ میں بدھ کے روز براہ راست وزیر اعظم ارنا سولبرگ سے سوال کیا اکہ ایسی صورتحال میں انکا پلان بی کیا ہے؟
یاد رہے کہ نارویجن حکومت نے جانسن اینڈ جانسن کی ویکسئین کی ترسیل اس وجہ سے روکنے کا اعلان کیا تھا کہ آسٹرا زینیکا کی طرح اس کے استعمال سے بھی خون میں پلیٹلٹس ی کمی کی وجہ سے خون جمنے کی شکایات موصول ہو ئی تھیں۔
ٰونس استورے نے کہا کہاس وجہ سے ویکسیئن کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے۔جبکہ ارنا سولبرگ نے کہا تھا کہ وکسئین اس سال جانسن اینڈ جانسن کی ویکسیئن ماہ جون سے پہلے ممکن نہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نے یہ توقع بھی ظاہر کی ہے کہ گرمموسم انفیکشن کنٹرول میں مدد گار ثابت ہو سکتا ہے۔جبکہ ہمیں انفیکشن کنٹرول کو مسلسل برقرار رکھنا ہو گا۔
NTB/UFN