سٹاک ہوم (نمائندہ خصوصی)
اخوت کے چئیرمین جناب ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو رامون میگسیسے ایوارڈ ملنے پر سویڈن میں مقیم پاکستانیوں نے بھرپور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے دنیا بھر میں اخوت کے خدمات کا اعتراف ہوا ہے اور پاکستان کی نیک نامی میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ سویڈن کے سابق وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ اور مسلم ایڈ سویڈن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمت کپلان نے ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو ایشیا کا سب سے بڑا انعام ملنے پردلی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ ان کی پرخلوص محنت اور انسانیت کے لئے عظیم خدمات کا اعتراف ہے۔ اخوت سویڈن کے عہدیداروں صدر عارف کسانہ، نائب صدر عمران کھوکھر، جنرل سیکریٹری ابرار اکبر، جوائینٹ سیکریٹری مسز لوہسر، فنانس سیکریٹری مرزا قیصراور اراکین مجلس عاملہ مسعود منہاس، عاقل خان، ڈاکٹر محمد شاہد، ہما ڈار اور شہاب قادری نے
ڈاکٹر امجد ثاقب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں اخوت کے لئے مزید کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ کورونا کے وبائی اثرات ختم ہونے کے بعد سویڈن میں ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں ایک بڑی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں انہیں مدعو کیا جائے گا۔
رامون میگسیسے ایوارڈ ملنے پرڈاکٹر امجد ثاقب کو مبارکباد دینے والوں میں کونسلر برکت حسین، راجہ عبدالرحمن، منیب بشیر چوہدری، قیصر غیور، غزال مہدی، شہزاد انصاری، سمیع بھٹی، شفیق الرحمن سنی، راجہ بلال مصطفی، عاصم اعجاز، عمیر ڈار، محمود مرزا، منیر احمد، ڈاکٹر محسن سلیمی، عمر حسین، عدنان کیانی، محمد ایوب اور دیگر شامل ہیں۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ ڈاکٹر امجد ثاقب اس ایوارڈ کے مستحق تھے اور انہوں نے عوامی خدمت اور غربت کے خاتمہ کے لئے عظیم خدمات سرانجام دی ہیں۔انہیں اس ایوارڈ ے ملنے سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہوگئے ہیں۔