یونیورسٹی آکرش ہسپتال میں دو نو زائدہ بچوں کے ایک جیسے شناختی نمبر کا اجراء

ہسپتال نے اسے خطرناک غلطی قرار دے دیا
گزشتہ روز لورن اسکوگ میں واقع یونیورسٹی ہسپتال میں مقامی رجسٹریشن آفس نے ایک جیسے شناختی نمبر جاری کر دیے۔اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب ہسپتال نے نو زائدہ بچوں کو معمول کے چیک اپ کے لیے بلیا۔ اور ایک کے بجائے دو بچوں کی مائیں آ گئیں۔ایک بچے کا تمام ڈیٹا دوسرے بچے کی پروفائل میں منتقل کیا گیا تھا۔جو کہ ایک عجیب بات تھی۔
ہسپتال کے عملے نے اسے انسانی غفلت اور بے پرواہی کا نتیجہ قرار دیا جبکہ اس غلطی کو خطرناک قرار دیا گیا۔
ہسپتال کے عملے نے کہا کہ اس غلطی سے بچوں کی صحت پر کوئی برا اثر نہیں پڑے گا۔تاہم یہ ایک سنگین غلطی ہے جو کہ مستقبل میں نا خوشگوار نتائج کا باعث بھی بن سکتی ہے اس لیے اسکی فوری طور پر تحقیقی ہونی چاہیے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں