لینڈ سلائڈنگ کے خطرے سے بچنے کے لیے نارویجن محکمہء ارضیات کا فوری تجزیاتی پروگرام

نارویجن محمہء ارضیات نے تین کاؤنٹیز میں زمینی تجزیہ کرنے کے منصوبہ پر فوری کام کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ان کاؤنٹیز میں نانے استد،اولن ساکر اور یلدرم کے علاقوں کی مٹی اور چٹانوں کے نمونوں کا تجزیہ کیا جائیگا۔یہ اقدام گزشتہ سال کی لینڈ سلائڈنگ کے حادثہ کی وجہ سے کیا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے کس بھی قسم کے خطرے سے نبٹا جا سکے۔
پچھلے سال تیس دسمبر کی رات کو روم ریک کے علاقے میں لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں افراد متاثر ہوئے تھے جبکہ سات افراد جاں بحق بھی ہوگئے تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں