اوسلو میں نیشنل تھیٹر کے قریب واقع مشاورتی کونسل کی عمارت کے میدان میں اوسلو کاؤنٹی کی جانب سے پاکستانیوں کی ناروے آمد کی پچاس سالہ تقریب جاری رہی۔یہ پروگرام جو کہ باہر میدان میں کیا گیا تھا۔ اس پر منی میلے کا سماں اور ماحول نظر آ رہا تھا۔میلے میں داخل ہوتے ہی داخلی دروازے کے پاس سنہری رسی سے بنی ہوئی چارپائیاں اور ان پر بیٹھ کر سموسے کھاتی ہوئی خواتین پاکستان کے دیہی ماحول کی عکاسی کر رہی تھیں۔
کچھ دور دیسی کھانوں کے اسٹال لگے ہوئے تھے جن سے مزیدار اشتہا انگیز خوشبوئیں ماحول کو معطر کر رہی تھیں۔ جبکہ سفید خیمے میں موسیقی کا پروگرام اور پاکستانیوں کی ناروے آمد پر مبنی روداد مختصر طور پر اردو اور نارویجن زبان کو مکس کر کے بیان کی جا رہی تھی۔
موسم خنک ہونے کی وجہ سے زیادہ پاکستانیوں نے پروگرام میں شرکت نہیں کی۔تاہم مجموعی طور پر یہ ایک اچھا پروگرام تھا۔
NYB/UFN