پاک مات سے اب ہفتہ میں ایک دن آن لائن فری اشیاء کی سپلائی ہو گی
اوسلو تھوئین گھاتا میں واقع پاک مات فوڈ اسٹور نے اوسلو کے رہائشیوں کی آسانی کے لیے ایک شاندار پیشکش کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔پاک مات فوڈ اسٹور کی اس نئی پیشکش کے تحت اب صارفین آن لائن کھانے پینے کی اشیاء آرڈر کر سکیں گے۔یہ اشیاء فوڈ اسٹور کی جانب سے گھر پہنچانے کا کرایہ نہیں لیا جائے گا۔پاک مات فوڈ اسٹور کے نمائندے نے بتایا کہ یہ اسکیم فوڈ اسٹور کی جانب سے صارفین کا وقت بچانے میں مدد دے گی جبکہ اس سلسلے میں مزید پیش انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
فی الحا ل یہ پیشکش ہفتہ میں ایک دن کے لیے ہو گی۔وہ گھریلو اور مصروف ملازمت پیشہ حضرات خواتین اور طلباء جن کے پاس وقت کی کمی ہے اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے اردو فلک ڈاٹ نیٹ کو وزٹ کرتے رہیں اور اس سلسلے میں اپنی قیمتی تجاویز بھی دیں۔
source urdufalak.net