اوسلو کے شوائٹس گھاتا میں ایڈووکیٹ فاروق انصاری کو کم فیس پرقانونی مدد فراہم کرنے پر اورانکی بے لوث خدمات کے صلے میں نارویجن ایڈوو کیٹ فرم نے اپنی سالانہ تقریب کے دوران فاروق انصاری کو نیلس اینڈ Neils and Dena espeland ڈائنا ایسپیلینڈ ایوارڈ سے نوازا۔
یہ ایوارڈ انہیں وقالت کے پیشے میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے کے صلے میں دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ ایسے وکیل کو دیا جاتا ہے جس نے وقالت کے پیشے کو آزاد اور خود مختار رکھنے، ترقی دینے اور مضبوط کرنے میں مدد کی ہو۔
ایڈڈوو کیٹ فاروق انصاری کا اظہار تشکایڈ ووکیٹ فاروق انصاری نے اپنی تقریر میں ایددو کیٹ تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر میرے لیے یہ سب ممکن نہ تھا۔میرے والدین سن انیس سو ستر کی دہائی میں ناروے آئے تھے اور وہ ان پڑھ تھے لیکن آج میں پڑھ لکھ کر آپ جیسے اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
اس سال کا ایوارڈ جیتنے والے وکیل فاروق انصاری ایک ایسی تنظیم کے بانی ہیں جو کہ مختلف طریقے سے کام کرتی ہے۔ایوارڈ دینے والے بیرت نے کہا کہ فاروق انصاری کی ایڈووکیٹ فرم اوسلو سینٹر میں کام کرنے والی ایک ایسی فرم ہے جو کہ فلاحی کام کرنے والی تنظیموں خواتین اور ضرورتمند افراد کو مفت اور کم قیمت قانونی مشورے فراہم کرتی ہے۔
ایوارڈ یافتہ ایدووکیٹ انصاری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم لوگ ایک ایسی چیز کی مفت سروس فراہم کرتے ہیں جس کی لوگوں کو بہت ضرورت ہے اور کچھ لوگوں کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اب انہیں قانونی مشوریے کی ضرورت ہے۔
advokat blad/ UFN