خصوصی نمائندہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ
تھورگ گھاتا Torg Ghata میں واقع میر کے دفتر میں بدھ کے روز ایک تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد میر MIR تنظیم کے نیٹ ورک کے تحت چلنے والے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں دوسری تنظیموں کو معلومات فراہم کر نا تھا۔جبکہ دوسری تنظیموں کو ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دی گئی۔اس پروگرام میں انٹر کلچرل وومن کے عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں میر تنظیم کی ویت نامی سربراہ نے اپنے مختلف منصوبوں کے بارے میں مفید معلومات دیانہوں نے بتایا کہ وہ نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کام کر ہی ہیں تقریب میں دوسری تنظیموں کے عہدے داروں نے بھی شرکت کی جو مختلف ممالک کا پس منظر رکھتے تھے۔
تقریب کے اختتام پر ایک طالبہ نے روائتی برازیلی رقص کا مظاہرہ کیا جبکہ مہمانوں کی تواضع ایرانی کھانوں سے کی گئی۔
Source/urdu falak news desk