سویڈش ریلوے ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹاک ہوم اور اوسلو کے درمیاں چلنے والی ٹرینوں میں مزید بہتری کے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔منگل کے روز سویڈن میں دائیں اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے ریلوے کو بہتر کرنے کے پراجیکٹ پر تیزی سے عملی کام کرے کا نیا منصوبہ پیش کیا۔
اس سلسلے میں سویڈش پارلیمنٹ میں وسیع پیمانے پر تجاویز دی جا رہی ہیں۔اب سویڈش پارلیمنٹ با ضابطہ طور پر اپنی حکومت کو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں اس منصوبہ پر کام کرنے کا فیصلہ کرے گی ہ کس طرح دونوں ممالک کے درمیان ریلوے کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے؟
تاہم ابھی تک سویڈش حکومت کی جانب سے اس سکسے میں کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔
جبکہ ایک سال قبل نارویجن پارلیمنٹ میں بھی اس موضوع پر بات ہو چکی ہے۔
پچھلے سال نارویجن حکومت نے اوسلو اسٹاک ہوم پراجیکٹ کے موض
مو ضوع پر مطالعہ کا ارادہ کیا تھا لیکن تاحال سویڈن کی جانب سے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
ابھی تک اس باریکوئی حتمی بات طے نہیں کی گئی کہ سویڈن اس منصوبہ کو کب عملی جامہ پہنائے گا۔
NTB/UFN