ریڈ پارٹی کے سربراہ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ناروے میں پناہ لینے والے یو کرائن کے مہاجروں کو فراڈ سے بچائے کیونکہ وہ اس وقت سب سے ذیادہ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔وہ جنگ سے پہلے بھی مصیبت زدہ تھے۔فراڈ کرنے والے گروہ انکی مظلومیت اور نا واقفیت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ نارویجن زبان سے نا واقفیت اور قوانین کے بارے میں نہ جاننے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔یہ درست ہے کہ ناروے میں انڈسٹری کو لیبر کی ضرورت ہے۔سرخ پارٹی کے سربراہ میمیر نے وزیر لیبر سے کہا ہے کہ انہوں نے انمہاجروں کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں تاکہ لیبر سیکٹر کے افراد انکا استحصال نہ کر سکیں۔اس سلسلے میں استقبالیہ میں پہلے ہی پناہ گزینوں کے ساتھ بھتہ خوری اور دھوکہ دہی کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔پیسے کے ذریعے پناہ گزینوں پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔
کرسٹ جانسن نے نشاندہی کرتے ہوٗے صورتحال کو خطرناک قرار دیا اور کہا کہ نارویجن صں عتوں میں مزدوروں کی ضرورت ہے لیکن حکومت کو مجرموں کو پناہ گزینوں کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے جو کہ پہلے ہی میدان میں اتر چکے ہیں اس لیے حکومت کو فوری کاروائی کرنی چاہیے۔
NTB/UFN