سوموار کی شام اٹھارہ سالہ طالبعلم نے اسکول کی دو لیڈی ٹیچرز کو چاقو اور کلہاڑی کے وار سے ہلاک کر دیا۔ابھی تک اس واردات کی وجہ سامنے نہیں آئی۔پولیس کے مطابق سوموار کی شام اٹھارہ سالہ طالبعلم نے پولیس کو فون پر اطلاع دی کہ میں مالمو شہر کے سیکنڈری اسکول کی تیسری منزل پر موجود ہوں اور میں نے دو اساتذہ کو مارڈالا ہے جبکہ ہتھیار سامنے رکھے ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے فوری طور پر زخمی خواتین کو ہسپتال داخل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔یہ واردات اسکول ٹائم کے بعد ہوئی جبکہ اسکول میں ریہرسل کے لیے پچاس افراد موجود تھے۔ابھی تک یہ بات واضع نہیں ہو سکی کہ یہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا یا اتفاق تھا۔ اسکول کے ملازمین کا بیان ہے کہ وہ طالبعلم کا رویہ عجیب تھا۔جبکہ اسکول کے استذہ کاکہنا ہے کہ پورے موسم گرماء میں وہ عجیب حرکات کرتا رہا اور انہیں ڈر تھا کہ یہ ضرور کچھ نہ کچھ کرے گا۔
NTB/UFN